16 جون، 2015، 5:37 PM

پاکستان میانمار نہیں بلکہ ایٹمی طاقت ہے

پاکستان میانمار نہیں بلکہ ایٹمی طاقت ہے

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ہندوستانی سیاستدانوں کو سوچ سمجھ کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میانمار نہیں بلکہ ایٹمی طاقت ہے لہذا ہندوستان ایسی کوئی کارروائی کرنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے ہندوستانی سیاستدانوں کو سوچ سمجھ کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میانمار نہیں بلکہ ایٹمی طاقت ہے لہذا ہندوستان ایسی کوئی کارروائی کرنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک طرف پاکستانی وزیراعظم کو دعوت دیتے ہیں دوسری طرف پاکستان کے خلاف بیان دیتے ہیں، ڈھاکا میں مودی نے جو کیا وہ پاکستان کے کسی شہری کے لئے بھی قابل قبول نہیں اس لئے وہ خود امن مذاکرات کو مشکل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہئے تاہم اس حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے اوراگر جارحیت کی کوشش کی گئی تو بھارت کو سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان میانمار نہیں بلکہ ایٹمی ملک ہے۔

News ID 1855903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha